Librerals and Secular
Liberals and Secular لبرلز ، سیکولر بعض لوگ خدائی احکام سے منہ پھیرنے کے لئے سیدھے سیدھے تو کہہ نہیں سکتے کہ “ ہم اِن احکام کو نہیں مانتے “ کیونکہ اسلامی ملک میں اور اسلامی معاشرے میں کھلم کھلا ایسی بات کہنے کی اکثر کو جرأت نہیں ہوتی۔ ایسی جگہوں پر کچھ تو عموماً منافقت ، الفاظ کی ہیرا پھیری اور کہیں پہ نظر کہیں پہ نشانہ وغیرہ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے لفاظی اور جملے بندی سے خدائی احکام سے جان چھڑاتے ہیں اور کچھ لوگ قرآنی آیات کی تفسیر اپنی کم فہمی سے ، اپنی رائے سے کرتے ہیں مثلاً کہتے ہیں کہ “ قرآن میں ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں۔ جب دین میں جبر نہیں تو علماء کا لوگوں پر اس قسم کی پابندیاں لگانا غلط ہے کہ یہ دیکھو اور وہ نہ دیکھو ، یہ سنو اور وہ نہ سنو ، یہ کرو اور وہ نہ کرو ، یہ کھاؤ اور وہ نہ کھاؤ وغیرہا یہ سب پابندیاں ہی تو ہیں “ حالانکہ اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ علماء پابندیاں لگاتے نہیں بلکہ خدا کی لگائی ہوئی پابندیاں بتاتے ہیں۔بہرحال یہ خیال یا وسوسہ یا فریب اصل میں کلامِ الٰہی کو اپنی رائے سے سمجھنے بلکہ قرآن کے معانی کو اپن...